اسلام آباد ( ارنا) کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل حسن نوریان کے زیر اہتمام حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی اور کراچی میں مقیم ایرانیوں کی موجودگی میں شب عاشورہ حسینی (ع) منعقد کی گئی۔
اسید حسن خمینی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ عاشورہ کا سانحہ تاریخی جرم تھا۔ انہوں نے کہا کہ سید الانبیاء کے قافلے کے خلاف بنی امیہ کی فوج کے مظالم اور بربریت کی مذمت کرنے کیساتھ ہمیں امام حسین (ع) کے خلاف ہونے والے اس جرم پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہئے کہ اس تلخ تاریخی واقعہ میں انسانیت نے ایک صالح امام کو کھو دیا اور معاشرہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے کے وجود مبارک سے محروم ہو گیا۔
اسلام آباد میں بھی شب عاشورہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی موجودگی میں ایرانیوں کی مسجد میں منعقد ہوئی جسمیں ایرانی اداروں کے سربراہوں، سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ نے مجلس اور روضہ خوانی کی ۔
پشاور، لاہور، اور کوئٹہ میں بھی ایرانی قونصل خانوں اور ثقافتی مراکز میں حضرت ابا عبداللہ حسین (ع) اور ان کے اصحاب باوفا کی شہادت کے سوگ میں شب عاشورہ کی مجالس منعقد کی گئیں۔
آپ کا تبصرہ